لکھنؤ- - -پولیس نے 50 لاکھ روپے کی متروکہ کرنسی تبدیل کرانے کیلئے نیپال جانے والے4افراد کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔یاد رہے کہ 8 نومبر، 2016 کو وزیر اعظم مودی حکومت نے 1000 اور 500 کے کرنسی نوٹوں پر پابندی عائد کردی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان کے متروکہ کرنسی نوٹ نیپال میں استعمال ہورہے ہیں ۔ ایس ایس پی دیپک کمار کا کہنا ہے کہ گرفتارشدگان کے قبضےسے50 لاکھ روپےکے متروکہ کرنسی نوٹ ضبط کئے گئے ہیں جس کے اصل مالک کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -’’دوست کام شروع کرو ورنہ تیجسوی تیار ہے‘‘،شتروگھن