Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا ہمارے نظام شمسی میں کوئی خفیہ سیارہ بھی ہے؟

لندن..... کہا جاتا ہے کہ ابھی انسان فلکیات کی دنیا سے پوری طرح باخبر نہیں ہے اور اسے خلا اور آسمان پر موجود بہت سے سیاروں کا علم نہیں ہوسکا ہے تاہم انکی موجودگی کے بارے میں سائنسدانوں کی تلاش و جستجو کا سلسلہ جاری ہے اور اسی جستجو میں شامل بعض سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ انکے خیال میں مدار سے کچھ پرے ایک خفیہ سیارہ بھی موجود ہے جو ہمارے نظام شمسی سے بھی باہر ہے اور کہکشاں کے بالکل آخری سرے پر واقع ہے۔ مگر اسکا وجود سیارہ نہم نامی سیارے کا رہین منت نہیں ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ وہ جس خفیہ سیارے کی بات کررہے ہیں وہ نظام شمسی کے سب سے چھوٹے سیارے سیڈنا سے بھی آگے واقع ہے اور کسی بڑی کار سے مشابہہ ہے۔ واضح رہے کہ سیڈنا کا بھی وجود 2003ءمیں تلاش کیاگیا تھا او رکہا گیاتھا کہ سیڈنا زمین سے 8ارب میل کے فاصلے پر ہے۔ سیڈنا کو بہت سے سائنسدان زمینی سورج بھی قرار دیتے ہیں۔ اب ماہرین فلکیات اس نئے انکشاف پر نئی بحث شروع کرچکے ہیں۔

شیئر: