قصیم یونیورسٹی میں لیڈیز ڈرائیونگ اسکول کے قیام کا معاہدہ
بریدہ .... القصیم یونیورسٹی اپنے یہاں خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والا اسکول قائم کریگی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرحمان الداﺅد نے محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد البسامی کے ساتھ لیڈیز ڈرائیونگ اسکول کے قیام کا معاہدہ کرلیا۔ اسکول یونیورسٹی کے صدر دفتر بریدہ میں قائم کیا جائیگا اور آئندہ 6ماہ کے اندر اسکا افتتاح کردیا جائیگا۔