Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیوپال یادو کی مولانا رابع حسنی ندوی سے ملاقات

لکھنؤ۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما وسابق وزیر شیوپال سنگھ یادو نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے قومی صدر و دارالعلوم ندوۃ العلماء کے ناظم مولانا رابع حسنی ندوی سے ندوہ جاکر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
ان کے ہمراہ سماج وادی پارٹی کے سابق ریاستی وزیرو اقلیتی سیل کے صدر فرحت حسن خان ، مولانا نسیم غازی اورفرحت خان ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔ اس موقع پرشیوپال یادو نے مولانا رابع حسنی ندوی اور ندوہ کالج سے اپنے دیرینہ تعلقات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رشتے بہت پرانے ہیں اسلئے محبت کا اظہار کرنے حاضر ہوجاتے ہیں۔ شیوپال نے کہا کہ ملائم سنگھ یادوکابرسوں سے معمول رہا کہ وہ ندوہ آکر اپنے بزرگوں سے محبت کا اظہاراوران سے دعائیں لیتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ہند میں کواڈری سائیکل ’’کیوٹ‘‘جلد متعارف

شیئر: