موٹو زیڈ 3 پلے اسمارٹ فون لانچ
موٹورولا کمپنی کی جانب سے موٹو زیڈ 3 پلے اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ یہ فون کمپنی کی زیڈ سیریز کے پچھلے اسمارٹ فونز سے ملتا جلتا ہی ہے ۔ فون میں ایلومینیم فریم ڈیزائن اور گوریلا گلاس 3 پروٹیکشن دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون میں 6 انچ سپر امولڈ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 636 پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور 4 جی بی ریم دیا گیا ہے۔ فون کو 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ڈوئل ٹون ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ فنگر پرنٹ سینسر کو فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے۔فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئر آورز کی ہے اور اس میں ٹربو پاور چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔فون کو ابتدائی طورپر برازیل میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔