گوگل کا جی بورڈ ایپ کے لئے بیٹری سیور موڈ پیش کرنے کا اعلان
گوگل کی جانب سے جلد جی بورڈ کی بورڈ کیلئے بیٹری سیور موڈ پیش کردیا جائے گا۔ بیٹری کو کم سے کم خرچ کرنے کے لئے جی بورڈ تمام برائٹ تھیمز ، اسٹیکرز اور بٹموجی وغیرہ کو ڈس ایبل کر دے گا۔جی بورڈ کا بیٹری سیور موڈ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کے بیٹری سیونگ فیچر کو ان ایبل کرتے ہیں کام شروع کردے گا تاہم صارفین چاہیں تو اسے خود سے آف بھی کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ نئی اپڈیٹ میں گوگل جی بورڈ کے لئے گوگل لینس سے ملتا جلتا فیچر ، لو اسٹوریج وارننگ اور فیورٹ اسٹیکرز فیچر بھی پیش کیے جائیں گے۔ صارفین جی ائی ایف کو بھی اپنی مرضی سے ایڈٹ کرسکیں گے اور اس میں ٹیکسٹ شامل کر سکیں گے۔بیٹری سیور موڈ اور دیگر فیچرز کو کو فی الحال آزمائشی بنیادوں پر بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے اور امید ہے کہ گوگل انہیں جلد ہی تمام صارفین کے لیے بھی متعارف کرا دے گا۔