آنر 9 آئی اسمارٹ فون لانچ
ہواوے کمپنی کے سب برانڈ آنر کی جانب سے آنر 9 آئی (2018) اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.84 انچ ڈسپلے ، اوکٹا کور ہائی سلیکون کرن 659 پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔فون کو 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھانے کی سہولت موجود ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ کے ساتھ 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے 2 کیمرے دیئے گئے ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے اور اس میں بیوٹی موڈ بھی شامل کیا گیا ہے۔ دونوں کیمروں سے ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جا سکتی ہے۔ کنکٹیویٹی کے لئے اسمارٹ فون میں فورجی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔ سیکورٹی کیلئے فون میں فنگر پرنٹ سنسر اور فیس ان لاک فیچر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کو کالے ، نیلے ، سبز اور جامنی رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1399 یان اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1699 یان ہے۔ اسمارٹ فون کو فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔