نئی دہلی۔۔۔۔ سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھر جی کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے دعوت ملنے پر مختلف باتیں ہورہی تھیں لیکن انہوں نے رواداری کا درس دیکر سنگھ کو آئینہ دکھایا۔ کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سورجے والا نے کہا کہ مکھر جی نے مودی کو پیغام دیا کہ لوگوں کی خوشی حکمراں کی خوشی ہوتی ہے اور عام لوگوں کی فلاح و بہبود سب سے بڑا فلاحی کام ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سابق صدر کو مدعو کرکے سنگھ کو یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ اسے سیاسی درستگی مل گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -بستی:تاجر کی خاندان سمیت خودکشی