Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیہی ڈاکیوں کی تنخواہ اور بھتوں میں 56فیصد اضافہ

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میںدیہی ڈاکیوں (جی ڈی ایس ) کی تنخواہوں اور بھتوں میں 56فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر مواصلات منوج سنہا نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت کے اس فیصلے سے سالانہ 3لاکھ 7ہزار دیہی ڈاکیے فیضیاب ہونگے۔ 2018-19کے دوران 1257کروڑ 75لاکھ روپے خرچ آئیں گے۔حکومت نے دیہی ڈاکیوں کو 2زمروں  برانچ پوسٹ ماسٹر(بی پی ایم) اوراسسٹنٹ برانچ پوسٹ ماسٹر(اے بی پی ایم ) میں تقسیم کیا ہے۔ کم از کم 4گھنٹے کیلئے بی پی ایم سطح کے دیہی ڈاکیوں کو 12ہزار جبکہ کم از کم 6گھنٹے کیلئے 14500روپے ملیں گے۔ دیہی ڈاکیوں کی تنخواہوں میں اضافے سے ڈاک نظام بہتر ہوگا ۔ڈاکئے65برس کی عمرتک ملازمت کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -حج مسافر رقم واپسی کا دعویٰ نہیں کرسکتے، عدالت

شیئر: