کونسلرز صرف ہندوؤں کیلئے کام کریں،بی جے پی رہنما
بنگلور۔۔۔۔سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے رکن اسمبلی بسان گوڑا پاٹل پتنال کا کونسلروں کو صرف ہندوؤں کیلئے کام کرنے کا حکم دینے والا متنازعہ وڈیو وائر ل ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے اس وڈیو میں یتنال نے کہا کہ تمام کونسلرز صرف ہندوؤں کیلئے کام کریں جنہوں نے بیجا پور میں میرے حق میں ووٹ دیئے نہ کہ مسلمانوں کیلئے۔ بی جے پی رہنما نے کہا کہ میں نے اپنے کارکنوں سے کہا تھا کہ وہ ٹوپی اور برقع والوں کو میرے آفس میں نہ آنے دیں اور نہ ہی میرے برابر کھڑاہونے دیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے 4جون کو وجے پور میں ایک پروگرام میں یہ اشتعال انگیز بیان دیا تھا۔ مذکورہ ایم پی واجپئی دور حکومت میں وزیر مملکت رہ چکے ہیں۔