بہو سے تنگ آکر ساس نے پھانسی لگا لی
امرتسر۔۔۔۔بہو اور اس کے گھر والوں کے رویوں سے تنگ آکر گلی ہاتم طائی کی رہنے والی سریندر کور نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کرلی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔سسر نے بتایا کہ گزشتہ دنوں سے اس کی بہو رچنا اور اس کے گھر والوں سے سریندر کور تنگ آچکی تھی۔ اسی ذہنی دباؤ میں آکر اس نے موت کو گلے لگا لیا۔ تھانہ انچارج انسپکٹر شیر سنگھ نے سسر کی شکایت پربہو کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔