Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کے 4سعودی جاسوسوں کو موت کی سزا سنا دی گئی

ریاض۔۔۔۔یہاں فوجداری کی سعودی عدالت نے سعودی عرب کیخلاف ایران کیلئے سراغ رسانی کرنیوالے 4سعودیوں کو موت کی سزا سنا دی۔ان چاروں نے احمد المغسل کی عمارت میں ایک دہشتگرد گروہ قائم کیا تھا المغسل زیر حراست ہے اور اسے 1996ء کے دوران الخبر ٹاورز بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ چاروں نے سعودی عرب میں دہشتگردی کیلئے تہران، مشہد اور قم میں تربیت حاصل کی تھی۔ انہیں القطیف میں ہنگامہ آرائیوں کی ناکامی کے بعد ’’حزب اللہ الحجاز‘‘کے احیاء کا ٹارگیٹ بھی دیا گیا تھا۔ فوجداری کی عدالت نے انہیں نشان عبرت بنانے کیلئے موت کی سزا سنائی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -مملکت اور امارات وسیع البنیاد تعاون پر متفق، 20معاہدوں اور 44منصوبوں کا

شیئر: