شاہ سلمان سے بحرین کے ولیعہد اور کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی ملاقاتیں
جمعہ 8جون 2018ء کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے اخبارالشرق الاوسط کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭ ایران کے تربیت یافتہ دہشتگرد گروہ کے ارکان کو سعودی فوجداری کی عدالت نے موت کی سزا سنا دی۔
٭ اقوام متحدہ کے قاصد برائے یمن نے امن منصوبہ کے نقوش جاری کردیئے، عبوری حکومت میں باصلاحیت افراد شامل کرنے کی تجویز اور حوثیوں سے تمام بھاری اور درمیانے درجے کے ہتھیار سرکار کے حوالے کرنے کا مطالبہ۔
٭ اردنی بحران کے حل کی امید پیدا ہوگئی،نئے وزیراعظم نے انکم ٹیکس واپس لینے کا عندیہ دیدیا،عالمی مالیاتی فنڈ نے نئے کریڈٹ گروپ کی صورت میں مدد کا اعلان کردیا۔
٭ اگر بشار الاسدنے اسرائیل کو نشانہ بنایا تو انہیں حاصل تحفظ ختم ہوجائیگا، اسرائیلی وزیر اعظم کا انتباہ۔
٭ لبنانی صدر کے شہریت آرڈی ننس کو معطل کرنے کا سبب آرڈی ننس میں 4مشکوک ناموں کی شمولیت ہے، باخبر ذرائع۔
٭ امریکہ آج کینیڈا میں جی 7کے رنگ ڈھنگ دیکھ کر اگلا فیصلہ کریگا۔
٭ عراقی وزیر اعظم العبادی نے اسلحہ جمع کرنے کے حوالے سے وسیع البنیاد مہم کا فیصلہ کرلیا۔
٭ اسرائیل نے القدس میں 10لاکھ مظاہرین سے نمٹنے کیلئے تیاریاں بڑھا دیں۔