ہندوستانی سائنسدانوں نے 600نوری سال دور سیارہ دریافت کرلیا
چنئی..... ہندوستانی سائنسدانوں نے زمین سے 600 نوری سال کے فاصلے پر اپنے سورج کے گرد مدار میں گردش کرتا سیارہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کی کمیت زمین سے 27 گنا زیادہ اور رداس زمین سے چھ گنا زیادہ ہے۔ فزیکل ریسرچ لیبارٹری احمد آباد سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے یہ دریافت اندرون ملک تیار کئے گئے آلات کی مدد سے کی ہے اور اس کے ساتھ ہند خلا میں سیارے دریافت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔سائنسدانوں نے نو دریافت شدہ سیارے کا نام EPIC 211945201b یا K2-236bاور اس کے سورج کا نام 211945201 یا K2-236رکھا ہے۔ یہ سیارہ اپنے سورج کے گرد مدار میں ایک چکر 19.5 دن میں مکمل کرتا ہے۔اس کی کمیت کا 60 سے 70 فیصد برف، سیلیکیٹس اور لوہے جیسے بھاری مادوں پر مشتمل ہے۔