Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوراک کی تلاش میں آنے والا ریچھ کھڑکی میں پھنس گیا

 اسٹاکہوم....  خوراک کی تلاش میں ایک قطبی ریچھ مقامی اسٹور میں گھس گیا  تاہم اسے کھڑکی سے فرار ہونے میں بڑی مشکلات پیش آئیں۔ جب اسٹور کے عہدیدار وہاں پہنچے تو گھبرا گیا۔ اس نے ایک اونچی کھڑکی سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی مگر وہ اتنی تنگ تھی کہ وہ وہاں پھنس کر رہ گیا تاہم  اس نے کسی طریقے سے تنگ کھڑکی سے نیچے چھلانگ لگادی۔ بتایا جاتا ہے کہ  اسٹور سے ایک ہیلی کاپٹر گزر رہا تھا جس کی آواز سے وہ پریشان ہوگیا تھا۔ اس وقت صبح کے7بجے تھے۔ ایک خاتون عہدیدار نے کہا کہ میں اسٹور چھوڑ کر ناشتہ کرنے گئی تھی جب واقع اسٹور دیکھا تو ہر چیز بے ترتیب نظر آئی ۔ قریب ہی  کیچڑ تھی جس پر 2پائوں کے نشانات واضح تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال فروری میں ہی ایک قطبی ریچھ نے اسٹور کا بڑا دروازہ توڑ ڈالا تھا۔ اس نے جب نظر اٹھائی تو ریچھ کو کھڑکی میں پھنسا پایا ۔ فوری ؎طور پر حکام کو طلب کیا گیا لیکن اس سے قبل ہی ریچھ نے بڑی مشکل سے کھڑکی سے چھلانگ لگادی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -کرہ ارض پر دن کا دورانیہ مسلسل بڑھ رہا ہے، سائنسدان

شیئر: