معیاری عمارتوں کی پابندی نہ کرنے پر 113اسکول بند
ریاض.... وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ معیاری عمارتوں کی پابندی نہ کرنے پر 113انٹرنیشنل و پرائیویٹ اسکولوں کو بند کر دیا جائےگا۔ وزارت کی متعلقہ کمیٹی پابندی نہ کرنے والے اسکولوں کی انتظامیہ کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات کر رہی ہے۔ وزارت نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاﺅنٹ پر کہا ہے کہ معیاری عمارت کی پابندی کرنے والے انٹرنیشنل و پرائیویٹ اسکولوں کی تعداد 1928ہو گئی ہے۔ سعودی عرب میں غیر معیاری عمارت میں قائم شدہ اسکولوں کی تعداد 2041ہے۔ 2017ءکے دوران نجی اسکولوں کی تعداد 6272تھی جن میں سے 3012اسکولوں میں معیاری عمارتوں کی پابندی کی تھی۔