Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سربیا کے پہلے سفیر کا انٹرویو

ریاض .... سعودی عرب میں متعین سربیا کے پہلے سفیر محمد الحمدی یوسف نے واضح کیا ہے کہ انکے ملک نے مسلم دنیا میں سفارتی نمائندگی کیلئے سب سے پہلے سعودی عرب کا انتخاب کیا ہے۔ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ سمیت مقدس اسلامی مقامات اور حرمین شریفین کے پیش نظر سعودی عرب کو پوری دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے۔ انہوں نے سبق سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا سفارتخانہ سعودی عرب میں سربیاکی بابت رائج غلط معلومات کی اصلاح کریگا۔ مشہور یہ ہوگیا ہے کہ سربیا اسلام اور مسلمانوں سے کوسوں دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی 70لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ ان میں 5لاکھ مسلمان ہیں۔ سربیا میں 250مساجد ہیں۔ مسلمان بلغراد کے پرانے گھر خرید کر انہیں مساجد میں تبدیل کررہے ہیں۔
 

شیئر: