Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تجارت کے1300 تفتیشی دورے

ریاض.... وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی تفتیشی ٹیموں نے رمضان المبارک کے دوران 1300تفتیشی دورے کر کے متعدد خلاف ورزیاں نوٹ کی ہیں۔ وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیم نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ دونوں مقدس شہروں کو جوڑنے والی ہائی وے پر واقع دکانوں اور ریستورانوں کے علاوہ پٹرول پمپوں کے دورے کئے تھے۔ٹیم نے متعدد زائد المیعاد اشیاءکے علاوہ الیکٹرک کی نقلی اشیاءضبط کی ہیں۔ مختلف پٹرول پمپوں میں غیر معیاری میٹر بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ ہائی وے پر واقع دکانوں میں نقلی اشیاءکے علاوہ زائد المیعاد غذائی اشیاءبھی پکڑی گئیں۔ حرمین شریفین کے مرکزی علاقے میں واقع ریستورانوں اور کیفے ٹیریاز کے تفتیشی دوروں میں فروخت ہونے والی اغذیہ کے معیاری ہونے کے علاوہ قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ عمرہ موسم میں ناجائز طور پر قیمتیں بڑھانے والی دکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
 

شیئر: