موٹورولا ون پاور اسمارٹ فون کی تفصیلات لیک
موٹورولا کمپنی جلد موٹورولا ون پاور اسمارٹ فون پیش کرنے جا رہی ہے۔ فون سے متعلق لیکس سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں جس کے مطابق اس اسمارٹ فون میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 6.2 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، قال کوم اسنیپ ڈریگن 636 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر بارہ میگاپکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے جائیں گے۔فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہوگا۔ اسمارٹ فون کے بیٹری 3780 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔ فون کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔