Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر ایک کو ذمہ داری ادا کرتے ہوئے ملک کی خدمت کرنا ہوگی، ابوبکر میمن

 مقامی تاجر، سعودی بھائیوں اوربزنس کمیونٹی کے علاوہ سماجی، شخصیات کی شرکت، فلاحی کاموں کو سراہا گیا
جاوید راہو۔ جدہ
    جدہ میں پاکستان کمیونٹی کی جانب سے دوستوں کیلئے سحر اور افطار کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان بزنس کے صدر اور سماجی رہنما ابوبکر میمن اور طارق یوسف میمن کی جانب سے ایک پروقار افطار و ڈنر کا اہتمام ایک مقامی رسٹورنٹ میں کیا گیا ۔تقریب میں مقامی تاجر، سعودی بھائیوں، بزنس کمیونٹی کے علاوہ سماجی، دینی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ کشمیر کمیٹی کے صدر مسعود احمد پوری، نذیر احمد میمن،فضل الرحمان میمن، مذہبی اسکالر قاری عبد الباسط، قاری آصف، ایڈمرل علی سعید غامدی، ولید الشھری، عبیداللہ العوفی، ھانی العوفی، صالح مبارک، ظفر ملک ،چوہدری وحید اور شریف زمان ،پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان، صدر شاہد نعیم اور جرنل سیکریٹری جمیل راٹھور نے بھی شرکت کی۔
    حاضرین نے ابوبکر میمن کے فلاحی کاموں، بالخصوص تھر کے باسیوں کے لیے فراہمیٔ آب کے سلسلے میں اُن کی جو خدمات ہیں سراہا گیا ۔
    ایک سوال کے جواب میں ابوبکر میمن نے کہاکہ ہم سبھوں کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہو گا اور اپنی اپنی سطح پر وطن عزیز کی خدمت کرنی ہو گی۔ مملکت کے حوالے سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ملک سلمان بن عبدالعزیز اورشہزادہ محمد بن سلمان کی صحتیابی اور دراضی عمر کی دعا کی۔انہوں نے وژن 2030 کو سراہا اور امید ظاہر کی آنے والے دنوں میں مملکت میں معاشی ترقی کے ثمرات عام آدمی کو حاصل ہوں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -طارق مسعود کے اعزاز میں الوداعی تقریب

شیئر: