پان مسالہ اور سگریٹ نوشی پر جرمانہ
لکھنؤ۔۔۔۔۔شکشا بھون میں واقع ضلع اسکول انسپکٹر دفتر میں بیڑی سگریٹ اور پان مسالہ کھانا مہنگا پڑیگا۔ دفتر میں پان مسالہ ، گٹکا اور سگریٹ پیتے ہوئے پکڑے جانے پر 200روپے جرمانہ وصول کیا جائیگا۔ یہ پابندی دفتر آنے والے ہر فرد پر عائد ہوگی۔ ضلع اسکول انسپکٹر ڈاکٹر مکیش کمار سنگھ نے کہاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف جرمانے وصول کرنے کے علاوہ ان کے خلاف انتباہی کارروائی بھی کی جائیگی۔