قبرص میں طیاروں کا قبرستان
قبرص .... قبرص کے متروک ایئرپورٹ پر جسے اب طیاروں کا قبرستان کہا جاتا ہے متعدد طیاروں کے ڈھانچے کھڑے ہیں۔ 44سال قبل یہ ایئرپورٹ بند کردیا گیا تھا جس کے بعد ہر جگہ پرندوں کی بیٹ نظر آتی ہے۔ یہ ایئرپورٹ قبرص کے دارالحکومت نکوسیا کے قریب ہے۔ 1977ء کے بعد یہاں سے کوئی پرواز نہیں چلائی گئی۔تصویر میں طیاروں کے ساتھ کنٹرول ٹاور بھی نظر آرہا ہے جو مخدو ش حالت میں ہے اسکے علاوہ جہازوں کے ڈھانچے بھی کھڑے نظر آرہے ہیں۔