Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن سے نیویارک کی پرواز میں صرف 2خواتین مسافر

لندن .... ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز صرف 2مسافروں کو لیکر ہیتھرو سے نیویارک روانہ ہوئی۔ یہ دونوں مسافر خواتین تھیں جو کافی دیر تک تو طیارے میں حیران و پریشان دیگر مسافروں کا انتظار کرتی رہیں لیکن جب انہیں پتہ چلا کہ صرف وہی طیارے سے طویل  سفر کرینگی تو خوش ہوگئیں۔ انہوں نے اکانومی  کلاس کے ٹکٹ لئے تھے مگر عملے نے  انہیں بزنس کلاس میں جگہ دی او رانکی خاطر مدارات میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔ عام طور پر لندن سے اکانومی ٹکٹ کی قیمت  صرف 1073پونڈ ہوا کرتی ہے جبکہ بزنس کلاس کا ٹکٹ 5042 پونڈ ہوتا ہے۔ دونوں نے بزنس کلاس کا لطف اٹھایا۔ ڈیلٹا کی پرواز پہلے تو منسوخ ہوگئی تھی لیکن بعد میں اس نے دوبارہ پرواز چلائی اور وہ ان دو مسافروں کو لیجانے پر مجبور ہوگیا۔
مزید پڑھیں:- - - -یورپی ممالک میں سستے چینی اسمارٹ فون کی مانگ میں اضافہ

شیئر: