اعظم گڑھ - - - - غازی پور ضلع کے خان پور تھانہ حلقہ میں نوجوان کے قتل کے احتجاج میں ناراض لوگوں نے مہناز پور علاقے کے لال مئو گاؤں کے مین روڈ پر ٹریفک جام کردیا۔ لوگوں نے حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ایس او کی یقین دہانی پر ایک گھنٹے بعد جام ختم کردیا گیا۔ لال مئو گائوں کا 23سالہ نوجوان راہل عرف گولو والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ اس کی 3 بہنوں میں2کی شادی ہوچکی تھی۔ باپ کا کہنا ہے کہ غازی پور کے خان پور تھانہ حلقہ کے انونی گائوں کے ستیم راج بھر ان کے مکان میں کرایہ پر دکان لے کر مٹھائی کا کاروبار کررہا رکھاتھا۔ کرایہ دار شانتون یادو کے ساتھ رات کو گھر جاتے وقت مالک مکان کے بیٹے راہل کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ دوسرے دن صبح ان کے بیٹے کی لاش گاؤں کے پاس ملی۔ مقتول کے گھروالوں نے الزام لگایا کہ کرایہ دار نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر ان کے بیٹے کو قتل کیا ہے۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔