Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان عمرے کے بعدوطن پہنچ گئے

اسلام آباد ...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عمرے کی ادائیگی کے بعد ا پنی اہلیہ کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ۔ عمران خان پیر کو مدینہ منورہ پہنچے تھے ۔ روضہ رسول پر حاضری ، نوافل کی ادائیگی اور27 ویں شب کو ملکی استحکام اور سلامتی کے لئے خصوصی دعاوں کے بعد منگل کو جدہ پہنچے ۔ تحریک انصاف مڈل ایسٹ کے کوآرڈ ینیٹر ذوالقرنین علی خان کے افطار ڈنر میں شرکت کے بعد عمرے کے لئے مکہ مکرمہ روانہ ہوئے ۔عمرے کی ادائیگی کے بعد بدھ کی رات سعودی عرب سے وطن روانہ ہوئے ۔تحریک انصاف کے رہنما علیم خان ،عون چوہدری اور زلفی بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
مزید پڑھیں:مدینہ منورہ میں جوتے کیو ں نہیں پہنے،عمران خان نے وجہ بتادی

شیئر: