شاہ رخ خان کی کزن کے کاغذات نامزدگی منظور
پشاور... بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی کزن نو ر جہاں کے کاغذات نامزدگی پشاور سے منظور کر لئے گئے ۔ نورجہاں نے پی کے 77پشاور سے آزاد امیدوار کے طور پرکاغذات جمع کرا ئے تھے جو جانچ پڑتال کے بعد درست قرار دئیے گئے ۔ نور جہاں اس سے قبل کونسلر بھی رہ چکی ہیں ۔ ان کی سیاسی وبستگی اسے این پی کے ساتھ رہی ہے تاہم انہوں نے الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی آزاد امیدوار کے طور پر جمع کرائے ۔