ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم ارجنٹائن ہوگی، پیٹزی
ماسکو: سعودی ٹیم کے کوچ انٹونیوپیٹزی نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم ارجنٹائن ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ میسی سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ میسی جس ٹیم میں ہوں گے وہ ضرور فاتح ہوگی۔
سعودی عرب اور روس کی درمیان افتتاحی میچ کے متعلق انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افتتاحی میچ کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔