Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2026 فیفا کپ: میزبانی امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کومل گئی

 
ماسکو: 2026 ء فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا نے مشترکہ طور پر جیت لی جبکہ فیفا کانگریس میں  ووٹنگ کے عمل میں مراکش پیچھے رہ گیا۔ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا نے مشترکہ طور پر فٹبال ورلڈ کپ 2026ءکی میزبانی حاصل کر لی ہے ۔ فیفا کے 203 ممبران نے شمالی امریکن بڈ کو شرف قبولیت بخش دیا۔ ان کی مشترکہ بڈ کو 134 ووٹ ملے۔65 ممبران نے مراکش کے حق میں رائے دی۔ فٹبال شو پیس ایونٹ 24 برس بعد شمالی امریکہ واپس آرہا ہے۔ اس سے قبل 1994ء میں امریکہ نے تن تنہا  ورلڈ کپ کی میزبانی کے فرائض نبھائے تھے۔ کانگریس میں شریک ڈیلیگیٹس کو  ووٹنگ میں واضح چوائس حاصل تھی۔8 برس بعد شیڈول ایونٹ میں ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھاکر 48 کئے جانے کا پہلے ہی اعلان کیا جاچکا ہے۔اس سے قبل فیفا انسپکٹرز نے نارتھ افریقن ملک مراکش کے اسٹیڈیمز، رہائشی سہولیات اور ٹرانسپورٹ نظام کو ’ ہائی رسک ‘ سمجھتے ہوئے ’کلاسیفائیڈ ‘ قرار دیا تھا۔  انھوں نے اپنی جائزہ رپورٹ میں مراکش کو5 میں سے 2.7 پوائنٹس ایوارڈ کئے تھے۔ اس کے برعکس مشترکہ بڈ کو فیفا انسپکٹرز نے انھیں 5 میں سے 4 نمبر دئیے تھے۔ واضح رہے کہ 2022ء کے ایڈیشن کی میزبانی قطر کو پہلے ہی سونپی جاچکی ہے۔

شیئر: