بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ فوج کی نگرانی میں ہوگی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اگلے ماہ ہونے والے انتخابات کے دوران سیکورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کیا جس میں وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز، وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے حکام سمیت چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے آئی جی پولیس بھی شریک ہیں۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتخابی بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پاک فوج کی نگرانی میں کرائی جائے گی جبکہ ترسیل بھی پاک فوج ہی کی نگرانی میں ہوگی۔اس حوالے سے فوج کے اہل کار سیکورٹی پرنٹنگ پریس، پرنٹنگ کارپوریشن اور پوسٹل فاﺅنڈیشن پرنٹنگ پریس پر تعینات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے خصوصی اجلاس میں عام انتخابات کے دوران سیکورٹی اور قیام امن سے متعلق منصوبہ بھی ترتیب دیا جا رہا ہے اور پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی اہل کاروں کی تعیناتی سمیت تفصیلی بات چیت جاری ہے۔