Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج‘ چاند نظر آنے کے امکانات کم

 کراچی: پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی کے محکمہ موسمیات میں منعقد ہوگا۔ 1439ہجری کے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں ہی میں ہوں گے۔ مفتی منیب الرحمن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق شہادت متعلقہ زونل کمیٹی کو دے سکتے ہیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ فلکیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے جبکہ عید کے چاند کی رویت سے متعلق شرعی اعلان مفتی منیب الرحمن خود کریں گے۔ دوسری جانب اس حوالے سے رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ آج شوال کا چاند دکھائی دینے کے امکانات انتہائی کم ہیں اور توقع ہے کہ عید الفطر 16 جون کو ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی آج 14 جون کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہونے کے بارے میں پیش گوئی کی جا چکی ہے۔
 

شیئر: