9منزلہ ’’وینڈنگ مشین‘‘، 84ہزار ڈالرتک کی کاریں رکھی گئیں
ایریزونا..... ایریزونا میں ایک ایسی عمارت قائم کی گئی ہے جہاں کاریں بھی وینڈنگ مشین میں رکھی ہوئی چیز کی طرح نظر آتی ہیں۔ اصل میں یہ عمارت 9منزلہ ہے او روینڈنگ مشین کی طرح بنائی گئی ہے۔ لوگ دور سے ہی اس 9منزلہ عمارت کو دیکھ کر وہاں رکھی ہوئی کار کا چنائو کرتے ہیں اور پھر وہ کار خریدنے کیلئے کمپنی سے رابطہ کرتے ہیں۔ کار ساز کمپنی اس طرح پچھلے موسم بہار سے کاریں فروخت کررہی ہے۔ اس عمارت کو ایک ایسی شاہراہ پر تعمیر کیا گیا ہے جہاں ٹریفک کی آمد ورفت بہت زیادہ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ کاریں آن لائن بھی فروخت کی جارہی ہیں۔ اسکی وجہ سے کمپنی کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ اس وینڈنگ مشین میں 6ہزار سے 84ہزار ڈالر مالیت کی کاریںرکھی گئی ہیں۔