عید پر کڑاھی چوپس کا اپنا ہی مزا ہے
اجزاء:
اُبلی چانپیں۔ ایک کلو
مکھن۔ سو گرام
دہی ۔ایک کپ
ٹماٹر۔ ایک پاؤ
کریم ۔آدھا کپ
ادرک لہسن( پیسٹ)۔ ایک کھانے کا چمچ
نمک۔ ایک چائے کا چمچ
الائچی۔ چار عدد
ہلدی۔ ایک چائے کا چمچ
کٹی لال مرچ ۔ڈیڑھ چائے کا چمچ
پیاز۔ دو عدد
ہرا دھنیا۔ آدھی گٹھی
تیل ۔حسب ضرورت
ترکیب:ایک برتن میں پانی، چانپیں ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور ہلدی ڈال کر اُبال لیں۔جب چانپیں گل جائیں تو چولہا بند کر دیں۔ دوسرے پین میں تیل گرم کرکے پیاز گولڈن براؤن کرلیں۔اب اس میں ٹماٹر ، دہی ، کریم، نمک ، الائچی اور کٹی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔پھر اُبلی چانپیں ڈالیں اور اوپر ہرا دھنیا اور مکھن ڈال کر دَم پر رکھ دیں۔ کڑاہی چوپس تیار ہیں۔