Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ نے کبھی قیمہ کچوری کھائی ہے ؟

اجزاء۔
قیمہ ۔ آدھا کلو
نمک ۔ حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا ۔ ایک کھانے کا چمچ
پیاز (آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی) ۔ دو عدد درمیانی
لال مرچ پسی ہوئی۔ ایک چائے کا چمچ
ثابت دھنیا۔ ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی ۔ آدھا چائے کا چمچ
سفید زیرہ ۔ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ۔تین سے چار عدد
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا)۔ ایک گٹھی
لیموں کا رس ۔ دو کھانے کے چمچ
میدہ۔ایک کلو
میٹھا سوڈا ۔ ایک چائے کا چمچ
اجوائن ۔آدھا چائے کا چمچ
گھی۔تلنے کے لیے
ترکیب۔میدہ میں نمک، میٹھا سوڈا، اجوائن اور چار کھانے کے چمچ گھی ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک اچھی طرح گوندھیں۔ پھر ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں۔دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ گھی درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ تک گرم کریں۔ قیمہ،ادرک لہسن، کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔پھر ثابت دھنیا اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ بھون لیں . چولہے سے اتار کر اس میں پیاز، ہری مرچیں، ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ملا لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔کچوریوں کے لیے آٹے کے پیڑے بنا لیں اور ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ذرا سا پھیلا لیں۔ ہر پیڑے میں ایک ایک چمچ قیمہ بھر کر پیڑے کو اچھی طرح بند کریں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کریں دوبارہ ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ہتھیلی پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں- گرم گھی میں گولڈن براؤں ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔ کچوریوں کو ٹشو پیپر یا خاکی کاغذ پر نکال لیں اور سرو کریں۔

شیئر: