لالی وڈ میں عیدالاضحیٰ کی تیاریاں
عید الفطر کے موقع پر کئی پاکستانی فلموں کے درمیان خود کو منوانے کا مقابلہ ہوگا، مگر فلم انڈسٹری لالی وڈمیں ابھی سے عیدالاضحیٰ کی تیاریاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔ اس حوالے سے اداکار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی نئی فلم”لوڈ ویڈنگ“ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ڈائریکٹر نبیل قریشی کی یہ فیملی ڈرامہ فلم شادی کے گرد گھومتی ہے جس میں ایکٹر ان لاکی کامیاب جوڑی ایک بارپھر اکٹھی ہو رہی ہے۔فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر فلم کا آفیشل پوسٹر جاری کیاجس میں وہ اور مہوش حیات ایک موٹرسائیکل پر بیٹھے ہوئے ہیں۔گزشتہ ہفتے مہوش حیات نے اس فلم میں اپنے کردار کی پہلی جھلک اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی تھی۔یہ فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی اور اس کا مقابلہ ہمایوں سعید کی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 سے ہوگا۔