Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابی پیرزادہ کی میزبانی میں عید ٹرانسمیشن

گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ پہلی مرتبہ پی ٹی وی کی عید ٹرانسمیشن میں میزبانی کرتی نظر آئیں گی۔ عید الفطر کے موقع پر پی ٹی وی نے ”عید اسپیشل “کے خصوصی شو کی ریکارڈنگ شروع کر دی ہے جس کی میزبانی رابی پیرزادہ کررہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ اداکارہ ثناء،ولی حامد خان اور فاروق حسن بھی خصوصی ٹرانسمیشن کا حصہ ہوں گے۔ یہ شو عید کے 3 روز تک پی ٹی وی سے پیش کیا جائے گا ۔رابی پیرزادہ پہلی مرتبہ پی ٹی وی کے کسی شو میں میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔شو کے پروڈیوسر محسن جعفر ہیں ۔
 

شیئر: