عاصمہ بٹ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے
ڈائریکٹر و پروڈیوسر اور مسلم لیگ (ن) کی سرکردہ رہنما عاصمہ بٹ نے بھی صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ قیادت نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں انکی توقعات پر پورا اتروں گی ۔ 2018ءکے انتخابات میں مرکز اور چاروں صوبوں میں (ن) لیگ کی حکومت بنے گی ۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آفس کے باہر بیان حلفی کے لئے اسٹامپ فروشوں نے لوٹ مار مچا رکھی ہے اور سو روپے والا فارم 700 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔اس پر الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کو توجہ کرنی چاہئے۔