Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبہ سے غیر اخلاقی حرکت کرنیوالے ٹیچر کی پٹائی

غازی آباد۔۔۔۔غازی آباد میں ایک ٹیوشن ٹیچر ستیہ پال کشیپ اسکول کے بعد روزانہ صبح ایک بچی کے گھر جاکر پڑھایا کرتا تھا۔ گزشتہ دنوں سے وہ بچی سے غیر اخلاقی حرکتیں کیا کرتا تھا۔ بچی نے ایک دن ٹیچر کی شکایت اپنے والدین سے کی۔ گھروالوں نے ٹیوشن پڑھانے والے ٹیچر کے آنے سے چند منٹ پہلے بچی کے کمرے میں کیمرہ نصب کردیا۔ٹیچر بچی کو پڑھانے کیلئے کمرے میں داخل ہوااور بچی کے ساتھ کی جانیوالی نازیبا حرکتیں کیمرے میں ریکارڈ ہوگئیںجسے دیکھ کر اہل خانہ طیش میں آگئے اور ٹیچر کی جم کر دھنائی کی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے پاکسوایکٹ کے تحت کیس درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -بچھڑے لے کر جانیوالے مسلم نوجوان کی پٹائی

شیئر: