گرمی بھگائیں مزیدار زعفران پستہ لسی کے ساتھ
اجزاء۔
زعفران (کیسر)۔چند تاریں
پستہ(کٹا ہوا)۔دو کھانے کےچمچ
تازہ دہی ۔ تین کپ
چکنائی کا حامل دودھ۔ چار کپ
چینی۔پانچ چائے کے چمچ (پسی ہوئی )
برف کیوبز۔ پانچ تا چھ عدد
ترکیب ۔دھیمی آنچ پر ایک نان اسٹک پین گرم کریں۔ اس میں زعفران کی تاریں شامل کریں اور تقریباً 10سیکنڈ تک خشک روسٹ کریں۔اس میں دوکھانے کے چمچ دودھ شامل کریں اور آہستگی اور نرمی کے ساتھ مکس کریں اور تقریباً 15 منٹ کے لیے ایک جانب رکھ دیں۔ماسوائے برف کیوبز تمام اجزائے ترکیبی باہم یکجا کریں۔انہیں3تا 4منٹ تک ایک مکسر میں بلینڈ کریں۔ مزیدار زعفران پستہ لسی تیار ہے .