Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹار فٹبالر محمد صلاح کیلئے عید اور سالگرہ ایکساتھ

 
ایکاٹیرن برگ: مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح 26برس کے ہوگئے ۔ انہوں نے روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوران اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ منفرد انداز میں سالگرہ منائی۔محمد صلاح کی سالگرہ تو 15 جون کو تھی جب مصر کی ٹیم یوراگوئے کے مد مقابل تھی لیکن اگلے دن جب ٹیم روس کے شہر ایکاٹیرن برگ میں عید الفطر کی نماز ادا کرکے ہوٹل واپس پہنچی تو کھلاڑی یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اسٹار کھلاڑی کی سالگرہ کیلئے ایک چھوٹی سی خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سالگرہ کیلئے خصوصی شکل کا کیک تیار کرایا گیا جس پر مصر کے جھنڈے کے ساتھ گولڈن بوٹ بھی بنوایا گیا۔ کیک پر یہ سب بنانے کی وجہ یہ تھی کہ رواں سال صلاح نے انگلش پریمیئر لیگ میں گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیتا ہے۔

شیئر: