Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل، جرمنی اور میکسیکو آج میدان میں اتریں گی

 
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار 17جون کو کھیلے جانیوالے 3میچز اس طرح ہوں گے۔ پہلا میچ گروپ ای کی ٹیموں کوسٹا ریکا اور سربیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جو مقامی وقت شام 3بجے شروع ہو گا ، یہ میچ سمارا ارینا اسٹیڈیم ، سمارا میں کھیلا جائیگا۔ دوسرے میچ میں گروپ ایف کی ٹیمیں جرمنی اور میکسیکو آمنے سامنے ہوں گی،یہ انتہائی کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔ دفاعی چیمپیئن جرمنی اس بار پھر فیورٹ قرار دی جانیوالی ٹیموں میں شامل ہے۔اس مقابلے کا آغاز شام 6بجے ہو گااور افتتاحی میچ والے اسٹیڈیم لیوزنکی اسٹیڈیم، ماسکو میں کھیلا جائیگا۔آج کے تیسرے میچ میں گروپ ایف کی ٹیمیں برازیل اوسوئٹزلینڈ آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ مقامی وقت کے مطابق رات 9بجے روسٹوو ارینا اسٹیڈیم، روسٹواون ڈون میں کھیلا جائے گا۔ برازیل کی ٹیم 5بار کی ورلڈ چیمپیئن ہے اور اس بار بھی فیورٹ میں شامل ہے۔ 

شیئر: