Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکان میں آتشزدگی ، خادمہ جاں بحق 3 زخمی

القریات ..... القریات کمشنری کے ایک مکان میں آتشزدگی کے نتیجے میں خادم جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ عکاظ اخبار کے مطابق القریات کمشنری میں شہری دفاع کا کہنا ہے کہ علاقے کے ایک مکان میں آگ لگنے کی اطلا ع ملی جس پر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ شہری دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ گھر کے باورچی خانے میں لگی جس کے نتیجے میں خادمہ جاں بحق جبکہ 2 خواتین اور ایک نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ 
 

شیئر: