الجوف..... مشرقی ریجن میں پولیس نے گھروں میں چوری کرنے والے مقامی کو گرفتار کر لیا ۔ الجوف ریجن کے پولیس ترجمان نے عاجل ویب نیوز کو بتایا کہ ایک شہری نے گزشتہ ہفتے اپنے گھر میں ہونے والی چوری کی واردات کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نامعلوم افراد اسکے گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے نقد رقم اور سونے کے زیورات چرائے ۔ رپورٹ درج ہونے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور نامعلوم ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔ پولیس اہلکاروں نے علاقے کے مشکوک افراد سے تفتیش کی جس سے ملزم کا سراغ مل گیا ۔ ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں چوری کا اعتراف کر لیا اس کی نشاندہی پر مسروقہ زیورات اور نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی ۔