Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئر پورٹ پر عید پروگرام ،مسافروں میں تحائف تقسیم کئے گئے

روایتی قہوہ اور چاکلیٹ سے مسافر وں کی تواضع کی گئی ، ہمارا مقصد مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے ، ڈائریکٹر شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ایئر پورٹ
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) عید الفطر کے موقع پر ائیر پورٹ حکام کیجانب سے روایتی قہوہ اور چاکلیٹ سے مسافروں کی تواضع کی گئی ۔ شاہ عبدالعزیز ایئر پورٹ کے ترجمان ترکی الذیب نے اردونیوز کوبتایا کہ عید الفطر کے پر مسرت موقع پر انتظامیہ کیجانب سے عید کی خوشیاں منانے کےلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ۔ شاہ عبدالعزیز ایئر پورٹ کے تمام ٹرمنلز پر او ر نئے ائیر پورٹ کے جزوی ٹرمنلز پر مسافروں کو خوش آمدید کہنے کےلئے خصوصی بندوبست کیا گیا ۔ انتظامیہ نے مسافروں میں پھول ، چاکلیٹ اور روایتی قہوہ تقسیم کیا اور انہیں عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ۔ عید کی خوشیاں منانے کا سلسلہ آج تیسرے دن بھی جاری رہے گا ۔ الذیب کا کہنا ہے کہ عید الفطر کی مناسبت سے مسافروں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے ۔ معروف فقہ ایکویریم کے 200 کو پن مسافروں میں تقسیم کئے گئے جبکہ 300 کلو گرام چاکلیٹ کے علاوہ کریم ٹیکسی سروس کی جانب سے 100 مسافروں میں 50 فیصد رعایتی کوپن بھی تقسیم کئے گئے ۔ اس ضمن میں ائیر پورٹ کے ڈائریکٹر عصام کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے حوالے سے انتظامیہ نے تیاریاں کر رکھی تھی ۔ پروگرام کے مطابق مسافروں میں تحائف کی تقسیم اور انہیں خوش آمدید کہنے کےلئے عملے کے بعض ارکان کو روایتی لباس فراہم کیا گیا تھا ۔ ائیر پورٹ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے جس کے لئے وقتا فوقتا مختلف قسم کے انتظامات کئے جاتے ہیں ۔ اس ضمن میں مسافرو ں کا کہنا تھا کہ جدہ ائیر پورٹ پرعملے کی جانب سے جس گرم جوشی کا مظاہرہ کیا گیا وہ خوش آئند رہا اس کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے ۔ 
 

شیئر: