نیمار آج کے مقابلے کے لئے تیار نہیں، برازیلی کوچ
ماسکو: برازیل کے کوچ نے کہا ہے کہ عالمی فٹبال کھلاڑی نیمار آج کے مقابلے کے لئے تیار نہیں۔ سوئٹزرلینڈ سے مقابلے سے پہلے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیمار آج کے مقابلے کے لئے پوری طرح فٹ نہیں۔وہ آہستہ آہستہ بہتر ہورہے ہیں ۔ سوئٹزرلینڈ کے سامنے کھیلنے کے لئے ٹیم تیار ہے۔ ہمیں امید ہے کہ برازیل کو ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ فاتح بنائیں گے۔