ماسکو: ہفتہ کو فیفا ورلڈ کپ مقابلوں میں پینالٹی ضائع کرنا موضوع گفتگو تھا۔ میسی جیسے عالمی کھلاڑی کے علاوہ پیرو کے کھلاڑی نے بھی پینالٹی ضائع کرکے سنہری موقع گنوادیا جو میچز کے نتیجے پر یقینا اثر انداز ہوا۔ اس موقع سے فائدہ اٹھایا جاتا اور پینالٹی سے گول ہوجاتا تو ارجنٹائن اور پیرو کی حیثیت مختلف ہوتی۔اسی طرح خود اپنی ٹیم کے خلاف گول کرنا بھی نمایاں واقعات ہیں۔ اس کی وجہ سے نائیجیریا اور آسٹریلیا کو شکست ہوئی۔