Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیوٹن سے رواں موسم گرما میں ملاقات ممکن ہے، ٹرمپ

واشنگٹن۔۔۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ وہ اس موسم گرما میں روس کے صدر ولادیمر پوٹین سے ملاقات کریں گے۔وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک بار پھر ٹرمپ نے اس بات پر اصرار کیا کہ روس کو بڑے صنعتی ممالک کے گروپ سیون میں دوبارہ شامل ہونے کی اجازت دی جانی چاہیے۔انھوں نے اس گروپ سے روس کے اخراج کا الزام یہ کہتے ہوئے سابق صدر باراک اوباما پر عائد کیا کہ میرے خیال میں صدر اوباما پوٹین کو پسند نہیں کرتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ کہیں بہتر ہے کہ ہم روس کے ساتھ چلیں۔یوکرین کے ایک علاقے کرائمیا کے روس کے ساتھ الحاق کی وجہ سے گروپ ایٹ سے روس کو علیحدہ کردیا گیا تھا جس کے بعد سے یہ گروپ سیون کہلاتا ہے۔

شیئر: