فیفا ورلڈ کپ: دفاعی چیمپیئن جرمنی کی اپ سیٹ شکست
میکیسکو: فیفا ورلڈ کپ کے گروپ ایف کے میچ میں میکسیکو نے سخت مقابلے کے بعد دفاعی چیمپیئن جرمنی کو ہرا کر اپ سیٹ کردیا۔ میکسیکو کے لیوزنکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے اس میچ میں دونوں ٹیموں نے سخت مقابلہ کیا۔میچ کا واحد گول میکسیکو کے کپتان نے فری کک پر کیا۔ میکسیکو کی ٹیم نے کھیل کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور دفاعی چیمپیئن کے گول پر کئی حملے کیے۔دفاعی چیمپیئن جرمنی اس بار بھی ورلڈ کپ کی سپر فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے اور میکسیکو کے ساتھ ہونے والے 11 مقابلوں میں سے صرف ایک میں جرمنی کو شکست کا سامنا رہا ہے۔آج کے کھیلے جانے والے میچوں میں پہلے مقابلے میں سربیا کی ٹیم نے کوسٹا ریکا کو 0-1سے شکست دی تھی۔سربیا کی جانب سے واحد گول ٹیم کے کپتان الیگزینڈر نے کھیل کے 56 ویں منٹ میں کیا تھا۔