یمن کےلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی صنعاء پہنچ گئے
صنعائ..... خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کےلئے مقرر اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ شہر صنعاء پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنے اس دورے کے دوران الحدیدہ کی بندرگاہ پر سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کی چڑھائی کے بعد کی صورت حال پر ایران نواز حوثی ملیشیا سے بات کریں گے۔ وہ ملیشیا سے مذاکرات کے دوران یہ تجویز کرنا چاہتے ہیں کہ الحدیدہ سے اس کے جنگجو پیچھے ہٹ جائیں تا کہ عام شہریوں کی جان و مال کو بچایا جا سکے۔ حوثی ملیشیا الحدیدہ پر 2014 سے انتظامی کنٹرول رکھتی ہے۔