اردن نے ایران سے سفیر واپس بلالیا
عمان .... اردنی عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ کابینہ کے فیصلے پر اردن نے ایران سے اپنا سفیر عبداللہ سلیمان ابو رمان واپس بلالیا۔ نیا سفیر نامزد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اردن نے یہ موقف خطے کے داخلی امور میں ایرانی مداخلت کے خلاف ناپسندیدگی کے اظہار کیلئے اپنایا ہے۔