عرب لیگ نے یمن کی حمایت کا اعادہ کردیا
قاہرہ .... عرب لیگ نے حوثیوں کے انقلاب کے خاتمے کیلئے عرب اتحاد کی حمایت سے متعلق یمن کی درخواست کی تائید کردی۔ عرب لیگ میں متعین سفراءنے ہنگامی اجلاس منعقد کرکے واضح کیا کہ یمن کے اتحاد ، سالمیت، خود مختاری کا تحفظ ضروری ہے۔ یمن کے اندرونی امور میں کسی کی بھی مداخلت قابل قبول نہیں۔ ہنگامی اجلاس یمن کی درخواست پر ہوا تھا۔ سعودی عرب اور امارات نے ہنگامی اجلاس کی تائید و حمایت کی تھی۔ عربوں نے یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی کے زیر صدارت آئینی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔